ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترین گروپ کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی، حسان خاور، نہیں ہوئی ، رہنما ترین گروپ

sardar usman buzdar chief minister Punjab
کیپشن: sardar usman buzdar
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی اکبر:سیاسی منظر پر بیک ڈور رابطے،ترجمان پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ترین گروپ سے رابطوں کی تصدیق کر دی ۔ تاہم ترین گروپ کی طرف سے جاریکردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ خبر جھوٹ ہے مائنس بزدار کے فیصلے پر قائم ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز ترین گروپ کے ارکان کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے ۔ ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ مائنس بزدار کا مطالبہ کرنے والے اب مذاکرات پر آگئے ہیں۔حسان خاور نے کہا ہے کہ جلد ترین گروپ کے تحفظات دور کر دیں گے ۔

دوسری طرف ترین گروپ نے اپنے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا ہے مخالفین جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلوارہے ہیں ۔ ترین گروپ کے رہنما سلمان نعیم کی طرف سے جاریکردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ گروپ نے جہانگیر ترین کو حتمی فیصلے کا اختیار دیا ہے مائنس بزدارکے فیصلے پر قائم ہیں اور اس حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں ۔ جب وقت آیا تو جہانگیر ترین کے حکم پر حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔