(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعظم عمران خان کو 50ہزارروپے جرمانہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نےخیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں 16مارچ کو جلسے میں وزیر اعظم کی شرکت اور خطاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےعمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرسوات کی جانب سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر 50 ہزار کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو مانسہرہ میں عوامی جلسہ کرنے سے روک دیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیات اللہ جان مروت نے مراسلے بھی جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو وزیراعظم عمران خان کا دورہ رکوانے کا حکم دیا اور کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 25 مارچ کو مانسہرہ میں دورہ کرنے کا پلان ہےجبکہ الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت جلسہ، جلوس، ریلیوں اور پبلک آفس ہولڈرز کے داخلہ پر پابندی ہے،عوامی عہدہ رکھنے والا شخص انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کرسکتا۔