حلیمہ سلطان کے بولڈ فوٹوشوٹ کو دیکھ کر مداح سیخ پا

Ertugrul Halime Sultan
کیپشن: Ertugrul Halime Sultan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رائل پارک(زین مدنی)ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ کے حال ہی میں آنے والے خواتین کے ملبوسات کے اشتہار کو دیکھ کر ان کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور انہیں پیسوں کی خاطر اپنے جسم کی نمائش نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

’حلیمہ سلطان‘ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر خواتین کے زیر جامہ تیار کرنے والے دنیا کے معروف برانڈ ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ کے لیے شوٹ کرائے گئے اشتہار کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پر لوگ سیخ پا ہوگئے اور اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔اسرا بیلگیچ نے ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ ترکی کے لیے ویڈیو شوٹ کروایا، جس میں وہ انتہائی بولڈ لباس میں دکھائی دیں۔تشہیری ویڈیو میں ’حلیمہ سلطان‘ کو نیم عریاں لباس میں دیکھ کر جہاں ترکی کے مداح نالاں دکھائی دیے، وہیں پاکستانی مداحوں نے بھی ان کے فوٹوشوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورے دے ڈالے۔

View this post on Instagram

A post shared by Esra Bilgic (@esbilgic)

ان کی پوسٹ پر بعض لوگوں نے یہ سوال بھی کیا کہ ’حلیمہ سلطان‘ کی پوسٹ پر کون کون لوگ پاکستانی مداحوں کے کمنٹس پڑھنے آئے ہیں؟ جس پر متعدد لوگوں نے جواب دیا کہ وہ پاکستانیوں کے کمنٹس اور مشورے ہی پڑھنے آئے ہیں۔’حلیمہ سلطان‘ کی ویڈیو پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ’توبہ استغفار‘ کیا، وہیں اداکارہ کو پیسوں کی خاطر جسم کی نمائش نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

بعض لوگوں نے انہیں یاد دلایا کہ انہوں نے ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے میں ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کیا تھا، اس لیے انہیں اس طرح کا نیم عریاں لباس نہیں پہننا چاہیے تھا اور نہ ہی ایسے تشہیری مہم کا حصہ بننا چاہیے تھا۔اس سے قبل بھی پاکستانی مداحوں نے ’حلیمہ سلطان‘ کے بولڈ لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر اداکارہ نے ںصیحتیں کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا کہ وہ اپنی حدود بخوبی جانتی ہیں۔

واضح رہےکہ ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ  نےاسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا  کیا  جہاں سے انہیں شہرت ملی۔