ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ، وجہ بھی سامنے آگئی

ن لیگ کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ، وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آج سوات  گراسی گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

  ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک  بیان میں کہا  ہےکہ مریم نواز کی اچانک طبیعت کی ناسازی کے باعث آج سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا۔انہوں  نے کہا کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے تاہم خیبرپختونخوا خاص طور پر اہلِ سوات سے معذرت خواہ ہیں۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان گیم ہار چکے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی۔ نوازشریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا،عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی ہے، ان کے خلاف کسی ملک کو سازش کی ضرورت نہیں، یہ اپنے لیے خود کافی ہیں۔ سازش والی بات نہ کریں، لوگ آپ پر ہنستے ہیں۔ آپ کوپتہ ہی نہیں ملک کو کیسے چلایا جاتا ہے، حکومت سے 10 لوگ پورے نہیں ہو رہے۔ آپ اپنے 10 لوگ پورے کر لیں، 10 لاکھ لوگ جمع کرنےکی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔