اورینج ٹرین میٹروبس اور فیڈر بسوں پر ٹکٹ فری سفر دینے کا فیصلہ

اورینج ٹرین میٹروبس اور فیڈر بسوں پر ٹکٹ فری سفر دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوم پاکستان کے موقع پر لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، 23 مارچ  کو اورینج ٹرین میٹروبس اور فیڈر بسوں پر ٹکٹ فری سفر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،  وزیر اعلیٰ پنجاب آج منظوری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو اورینج ٹرین میٹروبس اور فیڈر بسوں پر ٹکٹ فری سفر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ,وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج منظوری دیں گے۔ وزیر اعلی کی سربراہی میں اجلاس جاری ہے ۔
اجلاس میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ۔وزیر اعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد یہ فیصلہ ہوگا۔
اجلاس میں رمضان میں اورنیج ٹرین پر فری سفری سہولت دینے بھی تجویز دی گئی۔دوسری جانب ماس ٹرانزٹ سروسز پر سبسڈی کا دباؤ کم کرنے کے لیے نیا ٹیکس لگانے کی تجویز  بھی دی گئی ہے۔

شہریوں پر گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے نیا ٹیکس لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی، ہر نئی گاڑی کی رجسٹریشن پر ماس ٹرانزٹ ٹیکس وصول کرنے کی تجویز سامنے آئی،  ماس ٹرانزٹ ٹیکس کی وصولی تین بڑے شہروں سے لینے کی تجویز دی گئی۔ لاہور ،ملتاں اور راولپنڈی کے شہریوں سے ماس ٹرانزاٹ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔تین شہروں سے ماس ٹرانزٹ ٹیکس وصولی سے حکومت پر سالانہ سبسڈی کا دباؤ کم پڑے گا ۔  اورینج ٹرین،میٹروبس اور فیڈربس کی مد میں یہ ٹیکس وصولی کی جاسکے گی۔

جی ایم ماس ٹرانزاٹ  عزیر شاہ کا کہنا کہ ہے  حکومت کو  یہ تجاویز پیش کیں ہیں لیکن ابھی اس کی منظوری نہیں دی گئی ۔  اس ٹیکس کے لگانے سے ماس ٹرانزاٹ پر سالانہ حکومتی سبسڈی کم ہو سکتی ہے تاہم یہ ٹیکس حکومت کی منظوری کے بعد ہی شہریوں پر لگے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer