( سٹی 42 ) کورونا کے بڑھتے خدشات، شہر میں 15 نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔
چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 188 ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سےکورونا سے متاثر افراد کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ترجمان پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 222 کنفرم مریض ہیں۔ 153 زائرین، 36 لاہور، 1 ملتان، 2 راولپنڈی اور 3 گجرات، 3 جہلم اور گوجرانوالہ میں 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان 20 مریضوں رزلٹ موصول ہونے پر انہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے, تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہےاور مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔