ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سعد رفیق کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

خواجہ سعد رفیق کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں کی فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ قوم کو یکجہتی کا پیغام جائے اور کرونا وائرس کیخلاف متحد ہوکر جنگ لڑی جاسکے۔
ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ بعض وفاقی وزراء اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی واپسی پر تنقید کرہے ہیں حالانکہ قوم پر مشکل وقت ہے اور ہمیں مل کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے، لاک ڈاؤن سے قبل مزدور،ڈیہاڑی دار اور مستحقین کیلئے امداد پہنچانا ہوگی۔
ان کا کہناتھا کہ کراؤنا وائرس کیخلاف جو ممکن ہواسب کچھ کریں گے،خواجہ رفیق شہید فاؤنڈیشن کے تحت اپنے حلقوں میں مختلف اقدامات کررہے ہیں تاکہ ضرورت مندوں کی مدد کی جاسکے ،خواجہ سعد رفیق نے اپنے چاہنے والوں سےاپیل کی کہ اب ملنے ملانے کاسلسلہ بند ہونا چاہئے تاکہ کو رونا وائرس کےخلاف مل کر موثر کام کیا جاسکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer