اسد قیصرکاشہباز شریف کو ٹیلیفون، اندرونی کہانی سامنے آگئی

 اسد قیصرکاشہباز شریف کو ٹیلیفون، اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) کورونا وائرس کے بعد ملکی صورتحال سنگین ہوچکی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا،مل کر وائرس کے خلاف لڑنے کا عزم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر شہباز شریف قومی ایئرلائن کے ذریعہ لندن سےواپس لاہور پہنچ گئے ہیں،وبائی مرض سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا،دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملک میں کورونا وائرس کے حملےاوراس کے پیش نظر معاشی چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا، کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کےقیام کے بارے بھی مشاورت ہوئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نےاپوزیشن لیڈر سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کمیٹی حکومتی اقدامات پرنظر رکھے گی اوراپنی تجاویز دے گی،انہوں نےکہا کہ ہماری سیاسی قیادت ہمیشہ قومی ایشوز پرمتحد ہوئی اوراب سیاسی قیادت کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر اپنی قوم کو جرات اور بہادری کا پیغام دینا ہے۔

اسپیکراسمبلی کامزید کہنا تھا کہ ملک مشکل دور سےگزر رہا ہے،سیاسی قیادت مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے،اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نےمشکل کی اس گھڑی میں سیاسی قیادت کویکجا کرنے پراسپیکرکی کوششوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ انکی جماعت اس آزمائش کی گھڑی میں عوام کےساتھ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer