شہر میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا

شہر میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہنجروال کی رہائشی 14 سالہ لائبہ کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس نے پھر سر اٹھا لیا ہے اور شہر میں ڈینگی بخار کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ہنجروال کی رہائشی 14 سالہ لائبہ نذیر کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی جناح ہسپتال میں تصدیق کی گئی ہے۔

رواں برس کے دوران شہر میں اب تک ڈینگی بخار کے 3 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔