واسا نے ڈیوٹی سے مسلسل غیرحاضری پرجونئیر کو ملازمت سے برطرف کردیا

واسا نے ڈیوٹی سے مسلسل غیرحاضری پرجونئیر کو ملازمت سے برطرف کردیا

سٹی42: واسا نے ڈیوٹی سے مسلسل غیرحاضری پرجونئیر کلرک صلاح الدین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

واسا حکام کے مطابق صلاح الدین کو انتیس دسمبر دوہزار اٹھارہ کو شوکاز جاری کیا گیا تھا جس کے بعد انیس جنوری کو ذاتی شنوائی کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

 تاہم صلاح الدین پیش نہ ہوا جس کے بعد پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ملک مشتاق ٹوانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer