ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت پاکستان نے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث فیول سبسڈی پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی پر قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا ۔ جس کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تاہم حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ اس کے علاوہ تمام صوبوں میں موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ 

قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو چکی ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کیا جا چکا ہے۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کمیٹی کے بین الصوبائی تعاون کو سراہا، اس عمل سے حاصل ہونے والے تجربات کو دستاویزی شکل دینے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ڈیٹا اور ترسیلی نظام کی خامیوں کو دور کر کے مستقبل کے اقدامات مؤثر بنانے کی ہدایت کی ۔ 

اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پیٹرولیم و آئی ٹی، گورنر اسٹیٹ بینک شریک ہوئے، تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔