ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں موسم خوشگوار، بارش کی پیشگوئی برقرار

شہر میں موسم خوشگوار، بارش کی پیشگوئی برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں آج موسم نسبتاً خوشگوار  جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان وقفے وقفے سے آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جا رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم میں قدرے خنکی برقرار رہی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج بھی بارش کا امکان موجود ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آ سکتی ہے۔