سٹی 42: روس نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا کا اقدام مشرق وسطیٰ میں بڑے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل قراردادوں کو پامال کیا، امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، امریکا کا اقدام مشرق وسطیٰ میں بڑے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے، ایران پر حملے سے عالمی جوہری عدم پھیلاؤ نظام کو نقصان پہنچا، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA)فوری، غیر جانبدار اور شفاف رپورٹ جاری کرے، سلامتی کونسل امریکا اور اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کرے، ایران پر امریکی حملے سے تابکار اثرات کا خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ کی سلامتی شدید خطرے میں پڑ چکی ہے، فوری طور پر جارحیت کا خاتمہ اور سفارتی کوششیں تیز کی جائیں، ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App