سٹی 42: قطر نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے بعد صورتحال پر اظہار افسوس کیااورایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فوجی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
قطری وزارت خارجہ کاکہناتھا کہ قطر نے بات چیت اور سفارتی راستے اختیار کرنے پر زور دیا،موجودہ کشیدگی کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں،قطر نے تمام فریقین سے تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور امن و استحکام کیلئے علاقائی و عالمی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔