ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کے حملے کے بعد، اب ہماری باری ہے: حسین شریعت مداری

امریکہ کے حملے کے بعد، اب ہماری باری ہے: حسین شریعت مداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔دوسری جانب خصوصی مشیر حسین شریعت مداری نے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ سے کہا ہے امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملے کرنا ہوں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر مشیر نے تیل کی ترسیل کے اہم راستے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، حسین شریعت مداری نے خبردار کیا ہے جوہری تنصیب پر امریکہ کے حملے کے بعد، اب ہماری باری ہے۔بغیر کسی تاخیر کےہمیں بحرین میں تعینات امریکی بحری بیڑے پر میزائل حملے کرنا ہوں گے ۔

آبنائے ہرمز کو امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس کے جہازوں کے لیے بند کر دینا چاہئے۔