ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل :گرم ہوا کا غبارہ پھٹ گیا،8 افراد ہلاک ،13 زخمی

برازیل :گرم ہوا کا غبارہ پھٹ گیا،8 افراد ہلاک ،13 زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برازیل میں گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر جا گرا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

  واقعہ برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹارینا میں پیش آیا جہاں  گرم ہوا کے غبارے میں اُڑان بھرنے کے بعد آگ لگی اور  آگ لگنے کے بعد غبارا زمین پر جا گرا تھا۔ 

    رپورٹ کے مطابق حادثے گرم ہوا کے غبارے میں 21 سیاح سوار تھے جن میں سے 8 افراد ہلاک ہوگئے 13زخمی ہیں۔

 برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ غبارے آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نا ہوسکی۔