ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پر مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان پر مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ 24 جون کو سماعت کرے گا، عدالت نے سرکاری وکیل سے کابینہ کے فیصلے سے متعلق تفصیلات مانگ رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنگین مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ 24 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف آرمی سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات درج کرنے کی منظوری دی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer