نیا آرمی چیف کس کو بناناتھا؟ عمران خان کا وضاحتی بیان

Imran Khan addressed
کیپشن: Imran Khan
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو چکا ہے،امریکا چاہتا ہے ہندوستان مضبوط ہو اور چین کے مقابلے میں آجائے،امریکہ ہمارے مفاد کیلئے نہیں اپنے مفاد کیلئے حکومت تبدیل کرتا ہے، اپنے خطاب میں عمران خان نے نئےآرمی چیف کے بارے بھی بات کی۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رجیم چینج سیمینار سےخطاب کرتے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو چکا ہے،میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ دونوں جماعتیں اکٹھی ہو جائیں گی،میں تو ملک سے باہر نہیں گیا اسی عدلیہ نے مجھے انصاف دیا۔

کہاکہ اللہ گواہ ہے  میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نو مبر میں کس کو آرمی چیف بنانا ہے، سوچا تھا وقت آئے گا تو دیکھوں گا کس کو آرمی چیف لگانا ہے،خرم دستگیر کے منہ سے سچ نکل آیا،اس نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف اپنا رکھوانا چاہتا ہے، خرم دستگیر کی بات کا کیا مقصد تھا؟ کیا ان کو اپنی مرضی کاآرمی چیف لگاناتھا؟نواز شریف کو کیوں آرمی چیف کے معاملے پر مسئلہ تھا؟نواز شریف ہمیشہ اپنی پسند کاآرمی چیف لے کرآیا۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ مجھے کو ضرورت نہیں اپنےآرمی چیف رکھنے کی، کوئی چوری نہیں بچانی اپنی،ہم چاہتےہیں ہمارا فوج کا ادارہ مضبوط ہو اور یہ میرٹ پر ہوگا،ساری زندگی کرکٹ کھیلی کبھی میرٹ سے ہٹ کر کام نہیں کیا۔ان کے ذہن میں خوف آگیا تھا کہ عمران خان جنرل فیض کو نیاآرمی چیف بنانا چاہتا ہے،ان کے اوپر خوف طاری ہوا ہے کیونکہ چوری بہت زیادہ کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ نواز شریف کے پاس چوری کا پیسہ تھا، وہ اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا،آپ دیکھ لیں گے اب ہر جگہ اس نے اپنے لوگ بٹھا دیے۔چوری بچانے کیلئے انہوں نے انصاف کے اداروں کی قبر کھو د دی۔

 میں نے ہمیشہ کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مفادات ایک ہیں،ان کا مفاد چوری کرنا اور اس چوری کو بچانا ہے،ان کو خوف تھا کہ میں جنرل فیض کو لانا چاہتا ہوں،رانا ثنا اللہ کے نیچے جب نیب ہوں تو اندازہ کریں کیا ہوگا۔

کیا امریکہ حکومتیں دوسرے ملکوں کے فائدہ کیلئے تبدیل کرتا ہے؟امریکہ ہمارے مفاد کیلئے نہیں اپنے مفاد کیلئے حکومت تبدیل کرتا ہے،امریکہ نے ہمارے سربراہ کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی دی،امریکہ کو اڈے دینا کیا ہمارے مفاد میں تھا ؟دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو استعمال کیا گیا۔

دہشت گردی کے باعث اسلام آباد ایک قلعہ بنا ہوا تھا ،میں نے ٹریول بک لکھی تھی، سب سے زیادہ انگریز فوجی وزیرستان میں مرا تھا،وزیرستان فوج بھجوا کر بہت بڑا ظلم کیا گیا،جب حکومت تبدیل کی گئی تو میڈیا پر پیسہ چلا، کیا ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم امریکہ کو اڈے دیں؟

امریکا کا ایجنڈا اسرائیل کو تسلیم کرو ،کشمیر کو بھول جاو،امریکا چاہتا ہے ہندوستان مضبوط ہو اور چین کے مقابلے میں آجائے،امریکا کا مقصد ہماری بہتری نہیں اس نے اپنا مقصد پورا کرلیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer