اہم خبر؛ پی ٹی آئی نے بڑاقدم اُٹھالیا

اہم خبر؛ پی ٹی آئی نے بڑاقدم اُٹھالیا
کیپشن: PTI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپوزیشن جماعت کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گورنر پنجاب نے 14 جون کو صوبائی اسمبلی کے اختیارات کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا، جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر کی جانب سے جاری آرڈیننس سے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کردیے گئے اور اجلاس نوٹیفائی یا  ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار سیکرٹری قانون کو دے دیا گیا۔ گورنرکاجاری کردہ آرڈیننس رولزآف اسمبلی سےمتصادم اور آئین کی خلاف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ گورنر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی سے باہر بلانے کا اختیار نہیں، لہٰذا گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

رکن اسمبلی زینب عمیر نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ۔