عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئےبڑافیصلہ

Punjab government
کیپشن: Punjab government
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 46واں اجلاس، عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ۔ کابینہ نے صوبے میں سہولت بازار وں کے قیام کی منظوری دے دی

مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے پنجاب کابینہ  نےصوبے میں سہولت بازار وں کے قیام کی منظوری دے دی۔ صوبہ بھر میں 337 سہولت بازار،سہولت کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے ،سہولت بازاروں سہولت کاؤنٹرز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 430 روپے میں ملے گا سہولت بازاروں میں عوام کو پھل، سبزیاں، دالیں اور چاول ارزاں نرخ پر ملیں گے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سہولت بازاروں ،سہولت کاؤنٹرز کے قیام اوراشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری اقدامات کی ہدایت۔ کابینہ نے صوبے کی پہلی سپورٹس پالیسی 2020کی منظوری دے دی، وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا،سپورٹس انفراسٹرکچرکی تشکیل، اکیڈمیوں کا قیام اور ڈیٹابیس جیو ٹیگنگ کی جائے گی-سپورٹس میڈیسن، کھلاڑیوں کیلئے انشورنس سکیم سپورٹس پالیسی میں شامل ہے- وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا مزیدکہنا تھا کہ  پنجاب کے 200 گاؤں میں گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں - پنجاب میں مزید 1400 گراؤنڈز قائم کرنے کیلئے اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل ہو چکا ہے- عثمان بزدار 65 تحصیلوں میں ملٹی پرپز تحصیل سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم۔