عائزہ خان کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا؛ ویڈیو وائرل

عائزہ خان کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا؛ ویڈیو وائرل
کیپشن: Ayeza Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ دیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی ایک نئی ویڈیو سول میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو میں اداکارہ کو مختلف روپ میں دیکھا جاسکتا ہے،اس ویڈیو میں عائزہ خان کے ساتھ مشہور اداکارہ عاصمہ عباس بھی ہیں، وائرل ہونے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔

تفصیلات کےمطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی کمال اداکاری کی بدولت ان کے چاہنے والے نی صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، خوبرواداکارہ عائزہ خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس کو خوب پسند کیاجارہا ہے، ویڈیو میں اداکارہ مختلف روپ میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ عائزہ کے ہمراہ سنیئر اداکارہ عاصمہ عباس بھی ہیں۔

مزید پڑھئے: عائزہ خان کو منہ دکھائی میں دانش تیمور نے کیا دیا ؟

یاد رہے کہ  انسٹا گرام پر 9.2 ملین فالوورز ہیں جو کہ شوبز کی دوسری اداکارؤں سے زیادہ ہیں جبکہ ایمن خان اس دوڑ میں آگے ہیں، عائزہ خان اب ٹاک شوز میں شرکت کرنے سمیت سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں،اداکارہ کی لا تعداد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن کو خوب پسند کیاگیا، اس نئی ویڈیو میں عائزہ خان کے نئے انداز کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان کے اس کردار کا نام ’ گیتی ‘ ہوگا اور اسی نام پر عائزہ خان کی جانب سے حال ہی میں اپنا ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ بھی بنایا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer