پی سی بی نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 5 جولائی تک بڑھا دی

PCB extends players registrations deadline
کیپشن: PCB extends players registrations deadline
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کےکرکٹ کلبز کی جانب سے متعدد درخواستوں کے بعد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کو 5 جولائی تک بڑھادیا ہے،اب تک ملک بھر سے 85 فیصد کرکٹ کلبز نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق  یکم مئی سے 21 جون تک مقررہ ونڈو میں اب تک 90 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اس سلسلے میں سب سے زیادہ، 91 فیصد، ڈیٹا سدرن پنجاب کے صدور نے جمع کروایا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 89 فیصد کرکٹ کلبز نےاپنا ڈیٹا جمع کروادیا ہے۔ سینٹرل پنجاب سے 87 فیصد، بلوچستان سے 86 فیصد، سندھ سے 82 فیصد اور ناردرن سے 78 فیصد ڈیٹا جمع کروایا جاچکا ہے۔