فلور ملز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

Strike Call
کیپشن: Flour mills association
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: فلور ملز ایسوسی ایشن نے 30 جون سے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے مرحلہ وار فلور ملز بند کرنے کا پلان دے دیا، لاہور سمیت ملک بھر میں موجود فلور ملز میں 23جون سے گندم کی واشنگ جبکہ چوبیس اور پچیس جون سے گندم کی گرائینڈنگ بند کر دی جائے گی۔  

فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی شادمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کل سے گندم کی واشنگ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں عائد کیے گئے ٹیکس کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ چوبیس اور پچیس جون سے گندم کی گرائینڈنگ بند کر دی جائے گی اور 30 جون سے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی.

ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فلور ملز پر ٹرن اوور ٹیکس کو واپس لیا جائے، ایف بی آر کے ٹویٹ کے ذریعے ہمیں پتہ چلا کہ ٹیکس واپس لیا جائے گا لیکن باضابطہ کوئی تحریری حکم نامہ نہیں ملا، گندم کے چوکر پر سیل ٹیکس 17 فیصد بھی ناقابل قبول ہے.

سیل ٹیکس کے نفاذ کے بعد آٹے کے بیس کلو والے تھیلے کی قیمت پر 60 روپے تک اضافہ ہوگا. ٹیکس میں سو روپے گرائنڈنگ چارجز کے طور پر ایک تھیلے پر لیتے ہیں. ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ چوکر کے سیلز ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے.