بجٹ تیاری میں شریک افسران کیلئےبڑی خوشخبری

CM approved Honorarium of three basic salary for employees
کیپشن: CM approved Honorarium of three basic salary for employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بجٹ تیاری میں شریک افسران و ملازمین کی سنی گئی،وزیر اعلی پنجاب  نےبجٹ تیاری میں حصہ لینے والے پی اینڈ ڈی ملازمین کو تین بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔
  تفصیلات کےمطابق  بجٹ تیاری میں دن رات ایک کرنے والے افسران و ملازمین کی سنی گئی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی اینڈ ڈی ملازمین کے لیے اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔بجٹ تیاری میں شریک پی اینڈ ڈی کے ملازمین کو تین بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ دی جائیں گی۔پی اینڈ ڈی ملازمین کی تین بنیادی تنخواہوں کے برابر گرانٹ چیئرمین پی اینڈ ڈی کو دینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم طاہر خورشید نے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔