ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کا طریقہ کارتبدیل

ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کا طریقہ کارتبدیل
کیپشن: driving licence
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنے گا،ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ،لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز کو نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسز  اب بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر  نہیں بنے گے،ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لئےبائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،لرننگ، میڈیکل، لائسنس کے ٹیسٹ مراحل میں بائیو میٹرک تصدیق ہو گی،پولیس حکام کا کہناتھا کہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز کو نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کردیاگیا ہے۔

مزید پڑھئے: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز ختم

پولیس حکام کا کہناتھا کہ کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کی بائیومیٹرک سے فوری شناخت ہو گی،تمام لائسنسنگ سنٹرز اور خدمت مراکز پر بائیو میٹرک مشینیں فراہم کر دی گئیں،امیدوار کے بغیر کسی بھی صورت میں لائسنس نہیں بن سکے گا،2ہفتے قبل ٹیسٹ لینے والی گاڑیوں کے اندر اور باہر کیمرے نصب کئے گئے جبکہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کردیاگیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسز کو بریک لگ گئی تھی،لائسنسنگ کارڈز کی عدم دستیابی کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے خوار ہو کر رہ گئے۔

ٹریفک پولیس ذرائع کےمطابق ٹریفک پولیس پنجاب کے لائسنسنگ کارڈز ختم ہو گئے ہیں، لائسنسنگ کارڈز ختم ہونے کے باعث ایک ماہ سے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہو سکے،مالی سال کے اختتام سے قبل ہی لائسنسنگ کارڈزختم ہو گئے ، ایک ماہ قبل لائسنس بنوانے والے شہریوں کو تاحال کارڈز کا اجرا نہیں کیا جا سکا۔

لائسنسنگ کارڈز ختم ہونے کے  باعث شہری بار بار دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث لائسنسنگ سینٹرز بند کئے گئے ، اب کارڈز نہ ہونے کے باعث ڈرائیونگ لائسنس تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer