لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز ختم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسز کو بریک لگ گئی،لائسنسنگ کارڈز کی عدم دستیابی کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے خوار ہو کر رہ گئے۔

ٹریفک پولیس ذرائع کےمطابق ٹریفک پولیس پنجاب کے لائسنسنگ کارڈز ختم ہو گئے ہیں، لائسنسنگ کارڈز ختم ہونے کے باعث ایک ماہ سے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہو سکے،مالی سال کے اختتام سے قبل ہی لائسنسنگ کارڈزختم ہو گئے ، ایک ماہ قبل لائسنس بنوانے والے شہریوں کو تاحال کارڈز کا اجرا نہیں کیا جا سکا۔

لائسنسنگ کارڈز ختم ہونے کے  باعث شہری بار بار دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث لائسنسنگ سینٹرز بند کئے گئے ، اب کارڈز نہ ہونے کے باعث ڈرائیونگ لائسنس تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھئے: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد کیلئے بری خبر

واضح رہے کہ قبل ازیں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مزید اضافہ ہونے پرلاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ اور لائسنسنگ سینٹر بند کر دئے گئے تھے،ڈرائیونگ لائسنس بھی دو ماہ کے لئے معطل کردیئے تھے،ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب عمران محمود نے سی ٹی او لاہور تمام سی ٹی اوز اورٹریفک سربراہان کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ کے لئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، کورونا کی تیسری لہر میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر ڈرائیونگ سینٹرز اور لائسنسگ سینٹرز  بند رکھے گئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer