ملتان سلطانزنےپہلی بار پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Multan Sultans PSL Qualify
کیپشن: Multan Sultans
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل سکس میں کراچی کنگزکا سفر تمام، ملتان سلطانز نے پہلی بار پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آج اسلام یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جیتنےوالی ٹیم 24 تاریخ کو ملتان سلطانز کے ساتھ فائنل کھیلےگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا آخری مرحلہ اور بھی سنسنی خیز ہوگیا ہے۔ ملتان سلطانز پہلی بار پی ایس ایل کےفائنل میں پہنچ گئی۔ ملتان سلطانز نےکوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دی۔ سلطانز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 180رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 149 رنزپر آل آؤٹ ہوگئی۔

پہلے الیمینیٹر میں پشاور زلمی نے کراچی کنگزکو ہراکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 176 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
آج دوسرےالیمینیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔ ایک ٹیم کا سفرتمام ہوگا جبکہ جیتنےوالی ٹیم24 تاریخ کو ملتان سلطانز کے ساتھ فائنل کھیلےگی۔