(سعید احمد سعید)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ چند روز سے معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب یکدم مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعدمرغی کا گوشت 306 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا گوشت تھوک ریٹ 203 روپے ، پرچون ریٹ 211 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈے ایک روپے اضافے کے ساتھ 150 روپے فی درجن ہوگئے۔
یکدم 22 رروپے فی کلو اضافے پرشہریوں نے رد عمل ظاہر کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت کم ہو کیونکہ اب بھی سستا پروٹین کافی مہنگا ہے ساتھ ہی حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ کیوں گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سےدکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔