(علی اکبر) وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے شہریو ں کو ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا،حکومت ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعلی عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے شہریو ں کو ماسک پہننے کی پابندی پرعمل کرنا ہوگا، حکومت ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے برقرار رکھنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کر کے شہری خود بھی محفوظ رہ سکتے ہیں اور اپنے پیاروں کی بھی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں ۔ جب تک کورونا وباء موجود ہے تب تک شہریوں کو اپنے تحفظ کے لئے ماسک پہننا ضروری ہے، احتیاط کے ساتھ زندگی بسر کرنے میں ہی تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔باہر جاتے ہوئے سماجی فاصلے قائم رکھیں اور ماسک پہنیں ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ اراکین اسمبلی کا ہر جائز کام میرٹ پر ہو گا۔ وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، سردار آصف نکئی، ملک نعمان لنگڑیال، سید صمصام علی بخاری، اراکین پنجاب اسمبلی رائے ظہور احمد اور ملک مختار احمد شامل تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات: منتخب نمائندوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) June 22, 2020
▪︎ملاقات میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ pic.twitter.com/vh8iRnrE7X