وزیراعلیٰ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی

وزیراعلیٰ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کی نااہلی کے لیے دائر درخواست دوبارہ دائر کردی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کل وزیر اعلی کی نااہلی کی درخواستپ سماعت کریں گے، وزیر اعلی کی نااہلی کیس ہائیکورٹ ملتان بنچ ٹرانسفر کرنے کی متفرق درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے دائر درخواست میں اعتراض عائد کر رکھا ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزار نے تونسہ شریف سے الیکشن لڑا اور کیس ہائیکورٹ کی ہرنسپل سیٹ پر دائر نہیں ہوسکتا۔ اس کیس میں عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست میں وزیر اعلی کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنانے پر بھی اعتراض عائد کیا ہے۔ ایڈووکیٹ عبدالوحید خان نے عثمان بزادر کو نااہل قرار دلوانے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عثمان بزدار عام انتخابات میں پی پی 286 سے الیکشن جیت کر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئےعثمان بزادر نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت 2.5 کروڑ جبکہ بیان حلفی میں اثاثوں کی مالیت 7 لاکھ61 ہزار ظاہر کی ہے۔ عثمان بزدار نے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں الگ الگ اثاثے ظاہر کر کہ حقائق کو چھپایا۔ سردار عثمان بزادر صادق اور امین نہیں رہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو نااہل قرار دے۔ مزید استدعا کی کہ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک عثمان بزدار کی رکنیت معطل کرے اور بطور وزیر اعلی پنجاب کام کرنے سے روکے۔  

یار رہے کہ عثمان بزدار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 2018ء میں جمع کی گئیں دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت 25 ملین روپے ظاہر کی۔ ان کے پاس 2.4 ملین مالیت روپے کے تین ٹریکٹر اور 3.6 ملین روپے مالیت کی دو گاڑیاں ہیں، سردار عثمان بزدار ایم اے ایل ایل بی ہیں، ان کا پیشہ ایڈووکیٹ اور زمیندارہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور 50 ہزار روپے کا فرنیچر ہے، جبکہ ان کے چار بینکوں میں اکائونٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔  

M .SAJID .KHAN

Content Writer