پرائیویٹ ہسپتال میں مریضہ سے زیادتی کی کوشش

پرائیویٹ ہسپتال میں مریضہ سے زیادتی کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں مبینہ طور پر مریضہ سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔ 
 

پولیس کے مطابق مریضہ کو بلڈپریشر کم ہونے پر نجی ہسپتال لایا گیا تھا کہ وہاں ملزم نے مریضہ کی برہنہ تصاویر بنائیں اور زیادتی کی کوشش کی لیکن مریضہ کی بہن کے موقع پر پہنچنے پر ملزم ہسپتال سے فرار ہو گیا۔  مریضہ سے زیادتی کی کوشش پر نجی ہسپتال کے ایک ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

 یاد رہے لاہور خواتین کیلئے غیر محفوظ شہر  بنتا جارہا ہے،خواتین کو قتل کرنے کے واقعات بڑھنے لگے۔ کہیں قتل کر کے لاشیں بوریوں میں پھینک دی گئیں تو کہیں جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔پانچ ماہ میں اکتالیس خواتین کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے تین خواتین کی بوری بند لاشیں ملیں۔ خواتین کو گھریلو ناچاقی پر قتل کیا گیا یا اغواء کے بعد جان لی گئی، قاتل کون ؟  پولیس تاحال سراغ لگانے میں نا کام ہے۔

ایک خاتون کی بوری بند لاش گجرپورہ تھانے کی حدود میں رنگ روڈ سے ملی، برقع پوش خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، تاحال شناخت نہیں ہوسکی، اسی طرح ہال روڈ نالے اور ایک کوڑے دان سے خاتون کی ٹانگیں برآمد ہوئیں جس کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چلا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ رواں سال قتل ہونے والی خواتین کی تعداد ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن میں سب سے زیادہ رہی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ اکتالیس میں سے بارہ قتل ہونے والی خواتین کے کیسز کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ہربنس پورہ میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer