مسلم لیگ ن ملک میں امن لیکر آئی لوڈ شیڈنگ ختم کی:خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن ملک میں امن لیکر آئی لوڈ شیڈنگ ختم کی:خواجہ سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:این اے131 نشاط کالونی سے لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک طرف تعمیروترقی اور دوسری جانب گالی ہے،فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

سٹی42نیوز کے مطابق این اے ایک سو اکتیس سے مسلم لیگ ن کے امیدوارخواجہ سعد رفیق نشاط کالونی پہنچے تو پی پی ایک سو باسٹھ سے لیگی امیدوار یاسین سوہل نے کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں امن لیکر آئی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور سی پیک کا منصوبہ اس وقت شروع کیا جب کوئی پاکستان آنا نہیں چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ انکے مدمقابل وہ شخص ہے جس نے ہمیشہ گالیاں دیں اس کو لاہور والوں سے خاص مسئلہ ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق نے عمران  خان کو سر عام للکار دیا

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف نے پیغام دیا ہے کہ اگلی حکومت میں ڈیم بنائیں گے۔ پی پی ایک سو باسٹھ کے امیدوار یاسین سوہل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ملکی ترقی کا سفر گرمی کی چھٹیوں کیلئے رکا ہے۔