اندھی گولی نے ایک اور جان لے لی

اندھی گولی نے ایک اور جان لے لی
کیپشن: City42 - Firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی ) باٹا پور کے علاقے جلوانہ میں دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ ایک خاتون کی جان لے گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔ہنجر وال ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل ڈالا

تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان ہوائی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے چھت پر سوئی 50 سالہ خاتون سعیداں بی بی موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ہیلتھ کیئرکمیشن کی انسداد عطائیت ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ