ہنجر وال میں خونی ٹریفک حادثہ

 ہنجر وال میں خونی ٹریفک حادثہ
کیپشن: City42 - Accident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) لاہور میں تیزر فتاری کے باعث ٹریفک حادثات ہونا معمول بن گیا آج ہنجر وال میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ کینال ویو کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔