سٹی 42: پٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن کاہڑتال موخرکرنےکااعلان کردیا جبکہ علی پرویز ملک نے کہا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرائیں گے۔
پٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن نے ہڑتال موخرکرنےکااعلان کردیا ۔پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ امیدہے منافع کا معاملہ2ہفتوں میں حل ہوجائیگا۔
علی پرویز ملک نے کہا پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے مسائل حل کرائیں گے،خطے کی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
سب نے مل کر تیل کی سپلائی اور قیمتیں قابو پانے کیلئے کام کیا۔
وزیر پیٹرولیم نے دو افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ دوسری طرف چئیرمین آل پیٹرول پمپ اوونر ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔
ہمایوں خان چیئرمین آل پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کہا ہمارے وزیر پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جو ناکام ہوئے ہیں۔وزیر پیٹرولیم ہمارے کوئی مطالبات ماننے کو تیار نہیں ۔ہم وزیر پیٹرولیم کی پریس کانفرنس بلکل نہیں مانتے ۔
ہڑتال جاری رہے گی ،ہم مل کر ڈٹ کر اپنے حقوق لیں گے ۔
آل پاکستان پٹرول پمپ مالکان ہڑتال کریں گے یا نہیں؟صورتحال تضادات کا شکار ہوگئی.چیئرمین اور وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ مالکان کا ہڑتال کی کال برقرار رکھنے کا بیان جبکہ وزیر پیٹرولیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری کا ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا ا۔
،چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا ہمارے وزیر پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، جو مکمل ناکام ہوئےوزیرپیٹرولیم ہمارے کوئی مطالبات ماننے کو تیار نہیں، ہم وزیر پیٹرولیم کی پریس کانفرنس بلکل نہیں مانتے ،ہڑتال جاری رہے گی ،ہم مل کر ڈٹ کر اپنےحقوق لیں گے ،تھوڑی دیر پہلےایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری نے وزیر پیٹرولیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری نےہڑتال موخر کرنے کااعلان کیا۔اس سے پہلےآل پاکستان پیٹرول پمپ مالکان کے وائس چیئرمین نعمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کی
وائس چیئرمین نعمان بٹ آل پاکستان پیٹرول پمپ مالکان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا ناکام رہا،آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان برقرار ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی پریس کانفرنس میں پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور وائس چیئرمین موجود نہیں تھے