ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے بعد جوہر ٹاؤن کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں

بارش کے بعد جوہر ٹاؤن کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کی وفاقی کالونی، بھلا روڈ پر بارش کے بعد سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔

 نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث معمولی بارش نے ہی انتظامی دعوؤں کی قلعی کھول دی، جبکہ سڑک پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے بعد سڑک زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، جبکہ پیدل چلنے والے افراد کو بھی آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات پیش آئیں اور روزمرہ معمولات متاثر ہوئے۔

شہریوں کے مطابق اس مسئلے کی متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات کی جا چکی ہیں، تاہم تاحال نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث ہر بارش کے بعد یہی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ بارش کے دوران سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا مسئلہ حل ہو اور شہریوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔