ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے زیادتی کیس؛ دونوں مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

موٹروے زیادتی کیس؛ دونوں مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :لاہور موٹروے زیادتی کیس میں ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا۔
لاہورہائیکورٹ نے دونوں مجرموں عابد علی اور شفقت عرف بگا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا،لاہور ہائیکورٹ کے 17صفحات کے فیصلہ کوعدالتی نظیر قرار دیا گیاہے۔
فیصلےکے مطابق ڈی این اے، میڈیکل اور فرانزک شواہد نے جرم ثابت کر دیا،زیادتی کیس میں عدالت نے ملزمان کی سزائے موت کی توثیق کرتے ہوئے دونوں مجرموں کی سزائے موت برقراررکھتے ہوئے ڈیتھ ریفرنس منظورکرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریاست کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی مسترد کر دی ۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کی گواہی کوقابلِ اعتمادقراردیتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کیلئے کافی قراردے دیا،ڈی این اے شواہد نے ملزمان کو جائے وقوعہ سے جوڑ دیا، فیصلے کے مطابق فرانزک شواہد نے استغاثہ کا مؤقف مضبوط کر دیا،شناختی پریڈ کو قانونی اور شفاف قراردیتے ہوئے دفاع کے اعتراضات مستردکردیئے ۔

تھانہ گجرپورہ لاہور میں 9 ستمبر 2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔