ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کے لیے خوشخبری، سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کی فہرست جاری

طلبہ کے لیے خوشخبری، سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی فہرست جاری کر دی۔
حکام کے مطابق طلبہ کیلئے پسندیدہ کالج میں داخلے کے لیے میرٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز کے مطابق صوبہ سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، کراچی سے سب سے زیادہ 98 ہزار 646 طلبہ نے داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

محکمہ کالجز سندھ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ 31 جولائی تک اپنا داخلہ کنفرم کر لیں تاکہ داخلے کا مرحلہ بروقت مکمل کیا جا سکے۔