مریم مظہر:شہر کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ گرمی اور حبس کی شدت میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جیل روڈ اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ ٹاؤن شپ، ہمدرد چوک اور فیکٹری ایریا میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے بعد موسم میں ٹھنڈک آ گئی اور شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔