ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا شدید ردِعمل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا شدید ردِعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  مریم مظہر :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے نہ صرف روزمرہ سفری اخراجات بڑھ گئے ہیں بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ مسلسل  بڑھتی مہنگائی نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ،جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں، سبزیوں، پھلوں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی، جس کا براہِ راست بوجھ عام صارفین کو برداشت کرنا پڑے گا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے۔