ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ دوسرا ٹی ٹونٹی جیت تک پہنچ کر ہار گیا

pakistan vs Bangladesh, T20 cricket, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈھاکہ کے کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اپنا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہار گیا۔ میزبان بنگلہ دیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیل کر صرف  133 رنز بنائے تھے، پاکستان کی بیٹنگ لائن یہ آسان ٹارگٹ چیز کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔

ہاکستان کے فہیم اشرف ہارے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹنے میں کسی حد تک کامیاب ہو گئے تھے لیکن جیت کے قریب پہنچ کر وہ   19 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ ان کا سکور  32 گیندوں سے  51 رنز تھا۔

فہیم اشرف نے بہت بری صورتحال میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو بظاہر ناقابلِ حصول ٹارگٹ کو چیز کرنے کی راہ پر ڈالا۔

فہیم اشرف کے جانے کے بعد  آج ٹیم میں ڈالے گئے احمد دانیال نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر مستفیض الرحمان کو  ایک چوکا لگایا اور پاکستان کا مجموعہ  125 کر دیا۔ پاکستان کو باقی 5 گیندوں سے صرف 8 رنز بنانا تھے جو کوئی بڑی ڈیل نہیں تھی لیکن  مستفیض کی دوسری گیند پر احمد دانیال چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وہ پاکستان کے آخری بیٹر تھے۔ 

پاکستان یہ دوسرا ٹی ٹونٹی 8 رنز سے ہار گیا۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔  پاکستان کے آج کا میچ ہارنے سے ٹی ٹونٹی سیریز بنگلہ دیش کی ہو گئی ہے۔