سٹی42: بنگلہ دیش کے ساتھ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی، مڈل آرڈر میچ کو بچانے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔
بنگلہہ دیش کے ساتھ ڈھاکہ کے سٹیڈیم میں دوسری ٹی ٹونٹی کے پانچویں اوور میں دو مزید وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستان کے بیٹر سنبھل گئے تھے لیکن دسوین اوور میں کپتان سلمان علی آغا مہدی حسن کی گیند پر لڑھک گئے۔ چھ وجٹیں گنوا کر پاکستان کا مجموعہ ساڑھے نو اوور میں صرف 30 تھا۔ 11 اوورز میں پاکستان کا مجموعہ35 رنز ہو گیا۔ اب پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 54 گیندوں سے 99 رنز بنانا ہیں۔
کیپٹن سلمان آغا نے 9 رنز بنائے۔
فخر زمان 8 رنز اور خوشدل شاہ 9 بنا کر ٹاپ سکوررز میں شامل ہیں۔ صائم ایوب ایک رن بنا پائے، حارث، محمد نواز اور حسن نواز زیرو رنز پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہہ دیش کی بیٹنگ
بنگلہ دیش نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم کا آخری بیٹر 20 ویں اوور کی آخری گیند پر 133رنز پر آؤٹ ہوا، ذاکر علی نے 55 اور مہدی حسن نے 33 رنز بنائے
سلمان مرزا ،عباس آفریدی اور احمد دانیال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور محمد نواز ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔
پہلا میچ ہارنے کے بعد آج پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں اوپنر فخرزمان، صائم ایوب، محمد حارث اور کپتان سلمان آغا، حسن نواز، محمد نواز ، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، احمد دانیال ،سلمان مرزا اور عباس آفریدی شامل ہیں۔
میزبان ٹیم میں کپتان لتن داس، تنزید حسن، پرویز حسین اور توحید ہردوئی سمیت دیگر کھلاڑی پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔
آج پاکستان کے وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی پاکستانی ٹیم کا کھیل دیکھنے کے لئے خود ڈھاکہ جا رہے ہیں۔