ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش میں طیارہ سکول پر گرنے سے اموات 31 ہو گئیں

 بنگلہ دیش میں طیارہ سکول پر گرنے سے اموات 31 ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بنگلہ دیش میں تربیتی لڑاکا طیارہ سکول پر گرنے کے حادثہ میں اموات کی تعداد 31 ہو گئی۔  165 افراد گرنے والے طیارہ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے انٹرنیشنل نیوز ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ ہائی اسکول کیمپس پر بنگلادیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرنے کے حادثہ میں اموات  کی تعداد  بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں  سے بیشتر ہائی سکول کے سٹوڈنٹ ہیں۔ 

بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے  165 افراد ڈھاکہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

طیارہ حادثے پر  آج بنگلہ دیش میں سرکاری سطح پر یوم سوگ  کا دن ہے۔

 فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیتی پرواز پر جانے والا ایف سیون فائٹر  ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا تھا۔  پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی تھی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکا۔

بنگلہ دیشی حکام نے حادثے کی تحقیقات کے لیے سرکاری سطح پر کمیٹی قائم کردی ہے۔