ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے تھانیدار پر گودام سے لاکھوں روپے کا سکریپ اٹھانے کا الزام، آئی جی پنجاب طلب

چھوٹے تھانیدار پر گودام سے لاکھوں روپے کا سکریپ اٹھانے کا الزام، آئی جی پنجاب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :انٹی کار لفٹنگ ، سی سی ڈی کے چھوٹے تھانیدار پر گودام سے لاکھوں روپے کا سکریپ اٹھانے کا الزام,چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جولائی کو طلب کرلیا.
چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کرامت کالونی کے رہائشی عمران شاہ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انٹی کار لفٹنگ ، سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے اے ایس آئی محمد عمران کے درخواست گزار کے گودام سے سکریپ اٹھایا ، اٹھائے گئے سکریپ کی مالیت 49 لاکھ 97 ہزارروپے سے زائد ہے، آئی جی سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں ، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹلٹی نے انکوائری کی اور اے ایس آئی عمران کے خلاف کاروائی بارے سفارشات آ ئی جی کو بھیجیں ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا معاملہ اس وقت کس کے پاس ہے، وکیل نے جواب دیااس وقت معاملہ آئی جی پنجاب کے پاس ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آئی جی پنجاب کو بھی پرسوں بلوا لیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی . 

Ansa Awais

Content Writer