ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر روز معلوماتی، تفریح فراہم کرنے والی اور سبق آموز ویڈیوز شیئر کی جارہی ہے ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی، جس میں ایک ننھےہاتھی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے، صارفین ننھے ہاتھی کے اس عمل پر بہت خوش ہو ئے، اس ویڈیو میں بھی لوگوں کے لئے ایک سبق ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک ننھا ہاتھی بڑے ہاتھی کے ساتھ فٹ پاتھ پر اپنی مستی میں جارہا ہے، آس پاس سے لوگ گزر رہے ہیں جبکہ سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
چلتے چلتے ننھا ہاتھی اچانک رُکا، بڑی ذہانت اور سادگی کے ساتھ فٹ پاتھ پر پڑی خالی (cane) کو اٹھا کر کچرے دان میں پھینکا دیا، ننھے ہاتھی کے اس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوش کردیا جبکہ وہ حیرت کا اظہار کررہے کہ ننھے ہاتھی کو اتنی سمجھ ہے۔
یہ دلچسپ لمحہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا اور جیسے ہی ویڈیو آن لائن اپلوڈ ہوئی، دنیا بھر کے صارفین نے اسے پسند کرنا شروع کر دیا۔ کئی افراد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اگر جانور بھی صفائی کا خیال رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟" جب کہ بعض نے اسے "دن کا سب سے خوش کن لمحہ" قرار دیا، ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ وائرل ہورہی ہے۔
یہ ویڈیو نہ صرف تفریح کا ذریعہ بن گئی ہے بلکہ انسانوں کے لیے بھی ایک سبق چھوڑ گئی ہے کہ صفائی اور ماحول کا خیال رکھنا ہر ذی روح کی ذمہ داری ہے۔