ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ،شوٹرزاورانہیں بھجوانےوالوں کاسراغ لگا لیا گیا

 رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ،شوٹرزاورانہیں بھجوانےوالوں کاسراغ لگا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں بڑی پیش رفت، چوہنگ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور حملہ کروانے والوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملہ راولپنڈی کے معروف سوشل میڈیا گروپ "ٹرپل تھری گروپ" کی منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا، جس میں شہزاد بھٹی، شانی ٹائیگر اور فرخ کھوکھر شامل ہیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شانی ٹائیگر نے فائرنگ کے لیے اپنے سکیورٹی گارڈز فخر اور کاشف کو استعمال کیا، جنہیں لاہور میں شانی کے رشتہ داروں نے قیام، رسد اور سہولت فراہم کی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے وقت 9 افراد پر مشتمل مسلح گروہ ایک نجی سوسائٹی میں پہنچا جہاں انہوں نے یوٹیوبر کے گھر کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے سہولت کاری میں ملوث لاہور میں موجود متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ شوٹرفخر اور کاشف کا تعلق خیبرپختونخوا سے بتایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمان شانی ٹائیگر اور شہزاد بھٹی مبینہ طور پر ملک سے فرار ہو چکے ہیں اور ان کے بیرونِ ملک فرار کی تصدیق کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ رجب بٹ اور شہزاد بھٹی کے درمیان سوشل میڈیا پر تلخ کلامی کے بعد پیش آیا جس کے بعد یہ معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔