حاشر وڑائچ : ملک بھر میں ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقے ڈوب گئے، مالی نقصان کے ساتھ ساتھ قیمتی جانیں بھی ضائع ہو گئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد جاں بحق،10 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے 4افراد کا تعلق خیبر پختونخوا اور ایک کا سندھ سے ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران 10 افراد ملک کے مختلف مقامات پر زخمی ہوئے،26جون سے 21 جولائی تک مجموعی طور پر ملک بھر میں مختلف واقعات میں 221 لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں، جون سے 21 جولائی تک مجموعی طور پر ملک بھر میں مختلف واقعات میں 592 لوگ زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
جون سے 21 جولائی تک مجموعی طور پر ملک بھر میں مختلف واقعات میں 804 مکان بھی تباہ ہوچکے ہیں،مون سون بارشوں اور سیلاب سے 200 مویشی بھی مرچکے ہیں، 9 پل اور ساڑھے 10 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے۔