پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن پر مصدق ملک کا بڑا بیان سامنے آگیا

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : حکومت کی سستی اسپاٹ ایل این جی خریداری کیلئے نجی صنعتوں کو پیش کش کر رہی ہے ۔ بڑی فیکٹریوں کیساتھ چھوٹی فیکٹریاں بھی گیس خرید سکیں گی۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   200 ایم ایم سی ایف ڈی سستی ایل این جی خریدی جائے گی،  سستی ایل این جی خرید کرنے والے ری سیل نہیں کر سکیں گے۔ فرٹیلائزر سیکٹر کو سبسڈی کے بجائے براہ راست کسان کو سبسڈی دینا بہتر ہے۔ ہر ماہ 1 لاکھ ٹن روسی تیل پاکستان آئے گا۔ 24 جولائی کو آزربائیجان سے سستی ایل این جی خریداری کا معاہدہ ہوگا۔سعودی عرب سے 10 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ریفائنری پر معاہدہ جلد ہوگا۔

مصدق ملک نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کو ملازمین کی تنخواہوں  اور اوقات کار سے مشروط کردیا ۔وزارت پیٹرلویم کے ٹیم نے دہی اور شہری علاقوں میں پیٹرولیم پمس کا سروےکیا .پیر تک 2 ہزار پیٹرولیم پمپس کا ڈیٹا اکھٹا ہوجائے گا۔پیر کو ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی ۔رپورٹ میں  ملازمین کی طبی سہلوت ،تنخواہ اور کام کے اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ چائیے تو ان تمام شرا ئط پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ 

پیٹرولیم ڈیلرز  کا کہنا تھا کہڈیلرز کی حکومت کو دی جانے والی ڈیٹ لائن پیر کو مکمل ہورہی ہے ،اگر پیر تک پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کامعاملہ حل نہ ہوا تو حتمی لائہ کا اعلان کیا جائے گا۔