ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے 4 ارکان اسمبلی نئی مشکل پھنس گئے

PTI MPAs
کیپشن: PTI MPAs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نےپی ٹی آئی کے  چار ارکان اسمبلی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

 عطاتارڑ کے وکیل اظہر اقبال کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے ارکان پنجاب اسمبلی کو خریدنے کے الزامات پر فواد چودھری، شہاب الدین خان، عامر عنایت اور غضنفر عباس کو قانونی نوٹس بھیجا۔

اظہراقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز نے عطا تارڑپر ووٹ خرید نے اورپیسوں کی آفرکے غلط الزامات کے بیان حلفی دیئے جب کہ فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوٹس میں 14 روز میں معافی مانگنےکا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائےجائےگی۔