ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیل خارج کردی

سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیل خارج کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ نے کل آمدن پر انکم ٹیکس وصول کیلئے ایف بی آر کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
سپریم کورٹ میں کُل آمدن پر انکم ٹیکس وصول کیلئے ایف بی آر کی اپیل پر سماعت ہوئی, سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی ،کوہ نور سپننگ ملز کی جانب سے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر معاہدوں اور ترسیلات زر پر بھی انکم ٹیکس وصول کرنا چاہتا ہے، ۔قانون کے مطابق ایف بی آر معاہدوں اور ترسیلات زر پر انکم ٹیکس وصول نہیں کر سکتa۔

یاد رہے اس سے قبل2016 میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ اس بارے تفصیلی فیصلہ جاری کر چکا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر کا کل آمدن پر انکم ٹیکس وصولی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer